پنجاب میں ٹریفک کےمختلف حادثات میں 9افرادجاں بحق،14زخمی

0
7

پنجاب میں ٹریفک کےمختلف حادثات میں 9افرادجاں بحق اور14زخمی ہوگئے۔
ذرائع کےمطابق خوف ناک حادثہ حافظ آباد روڈ پر قلعہ دیوان سنگھ کےقریب پیش آیاجس میں تیزرفتارٹرک اورکیری ڈبےمیں تصادم ہوا،حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔
حادثےکی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوع پرپہنچ گئیں،اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئے لاشوں اورزخمیوں کوڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔ حادثےمیں جاں بحق ہونےوالوں میں 3 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں جن کی شناخت امجد، جبران، اذان، رخسانہ اور نسرین کے ناموں سے ہوئی ہے۔
دوسری جانب ملتان سےلاہورآنےوالی ڈبل کیبن گاڑی سامنےسے آنے والے سبزی کےٹرک سےٹکراگئی ،حادثےمیں 2بچوں سمیت4افرادزندگی کی بازی ہارگئے۔
واقع کمالیہ میں رجانہ روڈ پرپیش آیا،حادثےمیں 10افرادزخمی بھی ہوئے۔ریسکیوٹیموں نےامدادی کارروائیاں کرتےہوئےلاشوں اورزخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےدونوں حادثات میں قیمتی جانوں کےضیاع پرافسوس کااظہارکیااور سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت کیا۔

Leave a reply