پاکستان کی تاریخ کا بدترین سیلاب آیا،لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ،مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کا بدترین سیلاب آیا، سیلاب میں پھنسے لاکھوں لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیاگیا۔ سیلاب متاثرین کو اللہ کی طرف سے اپنے لئے مہمان سمجھتی ہوں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاساہیوال میں الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتےہوئے کہناتھاکہ ساہیوال کےلوگوں کےلئےباعزت سفر کے لئے 30 الیکٹرک بسیں لے کر آئی ہوں۔ساہیوال کے لوگ جو سفر کئی سو روپے میں کیا کرتے تھے اب صرف 20 روپے میں کیا کریں گے۔
وزیراعلیٰ کامزیدکہناتھاکہ ساہیوال والے نواز شریف سے اور نواز شریف ساہیوال والوں سے پیار کرتے ہیں، خواتین،اسپیشل افراد،بزرگوں اور طلبہ کےلئے بس سروس بلکل فری ہے جبکہ بس میں اسپیشل افراد کے لیے خصوصی ریمپ بھی بنایا گیا ہے، بس میں سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہیں، مانیٹر کریں گے کہ کہیں خواتین کو ہراساں نہ کیا جائے۔
مریم نوازکاکہناتھاکہ نوازشریف نےایکسپریس وےبنائی اورایٹمی دھماکے کئےاگرملک سے نواز شریف کی خدمات نکال دو تو کھنڈرات کے سوا کچھ نہیں بچے گا۔ معرکہ حق میں ہم نے تاریخی فتح حاصل کی، معرکہ حق میں کامیابی سے دنیا میں پاکستان کا وقار بلند ہوا، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ اہم سنگ میل ہے، مکہ اور مدینہ ہمارے لیے پاک دھرتی ہیں، پاکستان اب خادمین الحرمین الشریفین میں شامل ہو گیا ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کا بدترین سیلاب آیا، 25 لاکھ افراد کو سیلاب آنے سے پہلے محفوظ مقام پر منتقل کیا، سیلاب میں پھنسے لاکھوں لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا، 2 ملین سے زیادہ جانوروں کو بھی محفوظ مقام پر پہنچایا۔ جتنے لوگوں کو ریسکیو کیا انہیں اپنا مہمان سمجھتے ہیں، میرے لیے وہ سیلاب زدگان نہیں اللہ تعالی کے مہمان ہیں، سیلاب زدگان کو عزت کے ساتھ میز کرسی پر کھانا دے رہے ہیں، جس کا گھر مکمل تباہ ہوا اسے 10 لاکھ روپے ملیں گے، جس کا مٹی کا گھر گرا اسے 5 لاکھ روپے ملیں گے۔اسی طرح جس کی گائے بھینس بہہ گئی ہے اسے 5 لاکھ روپے ملیں گے اور جس کی بھیڑ بکڑی بہہ گئی ہے اسے 50 ہزار روپے ملیں گے۔















