پنجاب میں کینسراورکارڈیک سرجری کیلئےخصوصی کارڈلانےکا فیصلہ

پنجاب میں کینسراورکارڈیک سرجری کیلئےخصوصی کارڈلانےکا فیصلہ کرلیاگیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت اجلاس منعقدہوا،جس میں اہم فیصلےکیےگئےاجلاس میں بریفنگ بھی دی گئی۔
اجلاس میں پنجاب میں وزیراعلیٰ اسپیشل انیشیٹوبرائےکینسرپیشنٹ کارڈمتعارف کرانے کا فیصلہ کیاگیاجبکہ صوبےمیں کینسراورکارڈیک سرجری کیلئےخصوصی کارڈلانےکابھی فیصلہ کیاگیا۔
اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ کینسراوردل کےمریضوں کےعلاج کامکمل خرچ حکومت اداکرےگی،مریض سی ایم اسپیشل انیشیٹوکارڈپر10لاکھ تک علاج پرخرچ کرسکےگا،پہلےمرحلےمیں 45ہزارمریض اس کارڈسےعلاج کرواسکیں گے،چیف منسٹرکارڈیک سرجری پروگرام کارڈپرمفت سرجری کی جائے گی۔
بریفنگ میں بتایاگیاکہ نوازشریف انسیٹیٹوٹ برائےکینسرٹریٹمنٹ کااوپی ڈی بلاک 17جنوری تک فعال ہوگا،نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا 31جنوری تک فعال کرنےکی ڈیڈلائن مقررکی گئی ہے،انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ میں پہلےمرحلےمیں219اسامیوں پربھرتی کی منظوری دی گئی ہے،جناح انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی لاہور15فروری سےفنکشنل ہوگا،1104اسامیوں پربھرتی کی منظوری دی گئی،پنجاب کےبڑےہسپتالوں میں 19ارب90کروڑروپےکی ادویات مہیاکی گئی۔















