طلبا وطالبات کیلئے خوشخبری، 4 ماہ کیلئے سکول ٹیچر انٹرنز بھرتی کرنے کا شیڈول جاری۔ عارضی اساتذہ کی بھرتی کیلئے آن لائن درخواستیں وصول کی جائیں گی۔
پنجاب میں 4 ماہ کیلئے سکول ٹیچر انٹرنزیعنی عارضی اساتذہ کو بھرتی کرنے کا شیڈول جاری کردیا گیا ۔بھرتیاں 4 ماہ کے کنٹریکٹ پر یکم فروری سے 31 مئی تک کی جائیں گی،جبکہ گرمی کی چھٹیوں کے بعد کنٹریکٹ میں دوبارہ توسیع کی جائے گی ۔
ترجمان محکمہ تعلیم کےمطابق درخواستوں کیلئے آن لائن پورٹل کو فنکشنل کر دیاگیا ہے۔خواہشمند افراد 22 سے 24 جنوری تک بھرتی کیلئے اپلائی کرسکتے ہیں۔اپلائی کرنے کیلئے عمر کی حد 21 سے 45 سال مقرر کی گئی ہے،جبکہ امیدوار کی تعلیمی قابلیت ماسٹر اور گریجویٹ کے ساتھ پروفیشنل ڈگری ہونا لازمی ہے۔
ترجمان محکمہ تعلیم کےمطابق پنجاب بھر کے مختلف سکولوں میں ایک لاکھ پندرہ ہزار سے زائد اسامیاں خالی پڑی ہیں۔میرٹ لسٹ 25 جنوری کو متعلقہ سکولوں کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کی جائے گی ، جبکہ سکول ٹیچر انٹرنز کی تعیناتی آرڈر 31 جنوری کو جاری ہوں گے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔