پنجاب پولیس اور انٹرپول اسلام آباد کی مشترکہ کاروائی

0
52

پاکستان ٹوڈے: مزید 02 دوخطرناک اشتہاری متحدہ عرب امارات سے گرفتار

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس سپیشل آپریشن سیل کے انسپکٹر نجم فراز دونوں اشتہاریوں کو لے کر یو اے ای سے پاکستان روانہ، اشتہاری وجیہہ الحسن نے تین برس قبل تھانہ صدر ڈسکہ سیالکوٹ کی حدود میں شہری کو قتل کیا تھا، دوسرا اشتہاری محمد سلیمان اپنے بچوں کے اغوا، غیر قانونی طور پر دبئی منتقل کرنے کے مقدمہ میں تھانہ رنگپورہ سیالکوٹ کو مطلوب تھا۔

دونوں ملزمان کو پنجاب پولیس اور انٹرپول اسلام آباد کی باہمی کوارڈینیشن سے گرفتار کیا گیا، قانونی مراحل مکمل کرنے کے بعد دونوں ملزمان کی ایسٹراڈیشن کروائی گئی ہے، رواں سال بیرون ملک سے گرفتار اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 33 ہو گئی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی بیرون ملک سے خطرناک اشتہاری گرفتار کرنے پر آر پی او گوجرانوالہ، سپیشل آپریشن سیل کی ٹیم کو شاباش، قانونی کاروائی جلد مکمل کرتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں، سنگین مقدمات میں مطلوب خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے، ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت

Leave a reply