پنجاب پولیس کی خاتون افسر نے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا

0
67

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس نے ایس ایس پی رفعت بخاری کو Excellence in Performance Awardایوارڈ کیلئے منتخب کرلیا گیا

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی رفعت بخاری ان دنوں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں خدمات سر انجام دے رہی ہیں, یہ ایوارڈ ہر سال دنیا بھر سے ایک خاتون پولیس افسر کو اپنے معاشرے کیلئے غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔ رفعت بخاری کو خواتین کے تحفظ کیلئے نمایاں خدمات، آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے مجرمان کی گرفتاری، انٹیلیجنٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اور روڈ سیفٹی میکنزم کی تیاری پر ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا

انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس کی صدر ڈیبرا فریڈل نے SSP رفعت بخاری کو خصوصی خط لکھ کر عالمی ایوارڈ کیلئے منتخب کئے جانے پر مبارکباد اور خراجِ تحسین پیش کیا، آپ کا انتخاب عالمی سطح پر آپ کی خدمات کا اعتراف ہے، ڈیبرا فریڈل، ایس ایس پی رفعت بخاری کی نمایاں کامیابی تمام پولیس افسران بالخصوص خواتین افسران کیلئے باعث فخر ہے

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی کی ایس ایس پی رفعت بخاری کو مبارکباد، رفعت بخاری کو انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس کی 61ویں سالانہ کانفرنس کے موقع پر شکاگو، امریکہ میں اس سال ستمبر میں ایوارڈ دیا جائیگا

Leave a reply