پنجاب کابینہ میں توسیع،نوازشریف نے وزیراعظم کوظہرانےپرمدعوکرلیا

0
6

سربراہ مسلم لیگ(ن)نوازشریف نےپنجاب کابینہ میں توسیع کی مشاورت کےلئے وزیراعظم شہبازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکوکل ظہرانےپر مدعوکرلیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ظہرانہ میں شرکت کےلئے مری پہنچ گئیں،کل ظہرانہ پرسربراہ مسلم لیگ (ن)نوازشریف ،وزیراعظم شہبازشریف اوروزیراعلیٰ زمریم نوازاکٹھےہوں گے۔
ذرائع کاکہناہےکہ پنجاب کابینہ میں توسیع بارےمشاورت ہوگی،ظہرانےپرپارٹی اموربارےبھی تبادلہ خیال ہوگا،پنجاب کابینہ میں توسیع اگست کےپہلے عشرے وزیراعلیٰ کےدورہ جاپان سےقبل متوقع ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز15اگست سے25اگست تک جاپان اورسنگاپورکادورہ کریں گی۔

Leave a reply