پاکستان ٹوڈے: پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا ادارہ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع پی سی ٹی بی بی کا کہنا ہے کہ تعلیم کے چار مختلف اداروں کو ایک کردیا جائے گا۔ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ، پنجاب ایجوکیشن کمیشن، اساتذہ کی ٹریننگ کو ایک ادارے میں ضم کردیا جائے گا اور نصاب بنانے کا ادارہ بھی ضم کردیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محکمے کی سربراہ ہوں گی ،وزیر تعلیم محکمے کے وائس چئیرپرسن ہوں گے، نصابی امور میں نجی اداروں کے لوگ بھی محکمے میں شامل کئے جائیں گے۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ رواں سال بجٹ سے پہلے ایک ادارہ تشکیل دے دیں گے، کتاب بنانے والا پہلے استاد سے مشاورت کرے گا، امتحان بنانے والا، چیک کرنے والا بھی اساتذہ اور طلبا کو نظر میں رکھے گا۔ وزیر تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ کتاب بنانے والے کو پتا نہیں استاد کیا پڑھا سکتا ہے، امتحان بنانے والے کو پتا نہیں پڑھایا کیسے گیا۔
استاد جو پڑھاتا نہیں وہ نصاب میں شامل ہے، الگ محکمے ہونے کی وجہ سے نقل اور فیل طلبا کی تعداد بڑھی۔ ماہرین تعلیم کے مطابق پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے ادارے کو ختم کرنے کا اقدام ملک میں تعلیمی ایمرجنسی کا شاخسانہ ہو سکتا ہے۔
ہواؤں کارخ تبدیل:لاہورمیں سموگ کےخطرات پھر منڈلانےلگے
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں ،عمرایوب
ستمبر 26, 2024 -
لڑاکا طیارے کس ملک کے پاس ہیں؟
اپریل 9, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔