پنجاب کوجنوبی ایشیاکی ڈیجیٹل ہب بنانےکیلئےکوشاں ہیں،مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ پنجاب کوجنوبی ایشیاکی سب سےبڑی ڈیجیٹل ہب بنانےکےلئےکو شاں ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسےپاکستان میں تعینات برٹش ہائی کمشنرجین میری ایٹ نےملاقات کی ،ملاقات میں باہمی تعاون کےفروغ پرتبادلہ خیال کیاگیا،دونوں رہنماؤں نے تعلیم،صحت اور دیگر شعبو ں میں اشتراک کار بڑھانے پر اتفاق کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں پہلے وویمن ورچوئل پولیس سٹیشن اور چائلڈسیفٹی ورچوئل سنٹر کے قیام سے آگاہ کیا۔
اس موقع پرگفتگوکرتےہوئےوزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہناتھاکہ خواتین اور بچوں کی پروٹیکشن کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات کررہے ہیں، پنجاب میں 14اگست سے سولرائزیشن پراجیکٹ کا آغاز کر دیا جائے گا، عوام کومعاشی ریلیف کیلئے سولر پینل مہیا کررہے ہیں، سولر پینل پراجیکٹ میں برطانوی کمپنیوں کا خیر مقدم کیا جائے گا۔
مریم نوازکامزیدکہناتھاکہ سولر پینل پراجیکٹ کی بڈنگ میں شفافیت اور میرٹ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا،پنجاب میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں، پنجاب کو جنوبی ایشیاء کی سب سے بڑی ڈیجیٹل ہب بنانے کے لئے کوشاں ہیں ۔
برطانوی ہائی کمشنرجین میری ایٹ نے پنجاب میں سکھ میرج ایکٹ کے نفاذ کو سراہا ،برطانوی ہائی کمشنرجین میری ایٹ نے چائلڈ میرج بل کو قابل تقلید ا قدام قرار دیا۔
برطانوی ہائی کمشنرجین میری ایٹ کاکہناتھاکہ پنجاب میں اقلیتوں کے تحفظ کے حوالے سے حکومتی اقدامات قابل تحسین ہیں ،خواتین اور بچوں کے حوالے سے حکومت پنجاب منفر د تاریخی اقدامات کررہی ہے۔
وزیراعلی مریم نوازنے پنجاب میں فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس کی فلاحی خدمات کو سراہا۔
اس موقع پرسینیٹر پرویز رشید، سینئر وزیرمریم اورنگزیب، ایڈیشنل سیکرٹری سارہ حیات او ردیگر بھی موجود تھے۔ برٹش ہائی کمیشن لاہور آفس کی سربراہ کلاراسٹرینڈ ہوج اور دیگر سفارتی حکام بھی موجود تھے۔
وفاقی کابینہ میں پیش کردہ حج پالیسی 2025 کی تفصیلات
نومبر 7, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔