لاہور: آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نزیر نے تمام سپرٹینڈنٹ جیلز کو خصوصی ملاقات کیلئے انتظامات کی ہدایت کر دی
سپرٹینڈنٹس کوکسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کی ہدایت بھی کی گئی, قیدیوں کے ملاقاتیوں کوچیکنگ کے بعد کھانا جمع کروانے کی اجازت بھی دی جائے۔
قیدیوں سے ملاقاتیوں کی سہولت کیلئے سپیشل ڈیوٹیاں بھی لگائی جائیں، ملاقات میں بدعنوانی کی روک تھام کیلئے سینئر افسران انتظار گاہ،ملاقات شیڈ کے مسلسل وزٹ کریں۔
سپرٹینڈنٹ جیلز مخیر حضرات سے قربانی کے گوشت کی وصول کر کے قیدیوں کے ڈنر کا بندوست کریں،رپورٹ صدر دفتر کو ارسال کریں، سینٹرل مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے خصوصی ملاقات کے انتظامات کی نگرانی کی جائے گی۔ کسی بھی قسم کی بے ضابطگی کو ہر گز نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔
ترجمان نے بتایا کہ عیدالاضحیٰ کے پہلے اور دوسرے دن صرف فیملی ممبران کو ملاقات کی اجازت ہوگی،دوست احباب و دیگر افراد ملاقات کے لیے آنے کی تکلیف نہ کریں ورنہ انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔