پنجاب کی دھرتی امن،اتحاداوربھائی چارےکی دھرتی ہے،مریم نواز

0
4

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ پنجاب کی دھرتی امن،اتحاداوربھائی چارےکی دھرتی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےمحرم کےدوران امن وامان اوربےمثال خدمت پراظہارتشکرکیاجبکہ انہوں نےتمام اسٹیک ہولڈرزکوخراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازکاکہناتھاکہ صوبائی وزرا،پولیس ،علمااورانتظامیہ سمیت تمام ادارےلائق تحسین ہیں، پنجاب میں محرم کےدوران جوخدمت اورامن نظر آیا ایسا پہلےکبھی نہیں دیکھاگیا ،پہلی بارپنجاب کے وزرا10دن اعزاداروں کی خدمت میں فیلڈمیں موجودرہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ محرم میں امن واحترام کاجومنظرپنجاب میں قائم ہواوہ سب مشترکہ محنت کانتیجہ ہے،محرم کےعشرہ میں بےمثال خدمت اورامن ہماری تاریخ کاروشن باپ ہے،پنجاب کی دھرتی امن ،اتحاداوربھائی چارےکی دھرتی ہے۔

Leave a reply