پنجاب کےبعدسندھ میں سیلاب کاخدشہ: انتظامیہ متحرک

پنجاب کےبعدسندھ میں سیلاب کےخدشہ کےپیش نظرسندھ انتظامیہ متحرک ہوگئی۔
سیلابی صورتحال کے پیش نظر چیف سیکرٹری سندھ کی زیر صدارت 24 گھنٹوں میں دوسرا اجلاس منعقد ہوا،جس میں سیکرٹری آبپاشی، سیکرٹری صحت، سیکرٹری لائیو اسٹاک سمیت تمام کمشنر اور ڈپٹی کمشنر اور انچارج کنٹرول روم بلاول ابڑو شریک ہوئے۔اجلاس میں ممکنہ فلڈ کے پیش نظر انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔
چیف سیکرٹری سندھ نےکہاکہ پنجند اور گڈو بیراج پر پانی کے بہائو پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
سیکریٹری آبپاشی نےاجلاس کوبریفنگ دی کہ پنجند پر 7 تا 8 لاکھ کیوسک پانی آئے گا۔ آبپاشی کا عملہ دریا کے بندوں پر موجود ہے۔ جو لوگ اب کچے سے پکے کی طرف آنا چاہتے ہیں انہیں کشتی کی سہولت فراہم کی جائے۔
اجلاس سےگفتگوکرتےہوئےچیف سیکرٹری سندھ نےکہاکہ سانپ کے کاٹنے کا اینٹی وینم اور ریبیز ویکسینیشن کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ اینٹی وینم اور ریبیز ویکسینیشن کے لیے موبائل ٹیم کو بھی موبیلائیز کیا جائے۔
اُنہوں نےہدایت کی کہ ویکسینیشن کے لئے آن سائیٹ پوائنٹ بنائے جائیں۔ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کہ لیے موبائل ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔