پنجاب کےعوام نےمریم نوازکی کارکردگی پراطمینان کی مہرلگائی،عظمیٰ بخاری

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےکہاہےکہ پنجاب کےعوام نےمریم نوازکی کارکردگی پراطمینان کی مہرلگائی۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاکہناتھاکہ خط بازیاں کرناآپ کے لیڈر اور آپ لوگوں کی پرانی عادتیں ہیں،مریم نوازآج پنجاب سمیت پاکستان کےیوتھ کی پسندیدہ لیڈربن گئی ہیں،نارووال کےکامیاب جلسےمیں نوجوانوں کی بڑی تعدادکھلاثبوت ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ مریم نوازکی بڑھتی مقبولیت سے2صوبوں کی حکومتیں پریشان ہیں،مریم نواز ایک سال بعد عوام کے سامنے اپنی کارکردگی پیش کرنے والی پہلی وزیراعلیٰ ہیں،پنجاب کےعوام نےمریم نوازکی کارکردگی پراطمینان کی مہرلگائی۔
عظمیٰ بخاری کاکہناتھاکہ اڈیالہ کا قیدی اور اس کے چیلے بغض مریم میں ہلکان ہو رہے ہیں، مخالفین حسد اور تعصب کی عینک اتاریں اور پنجاب کے اچھے منصوبوں کی تعریف کریں، اگر کسی صوبے کو پنجاب کے کسی منصوبوں کی تفصیل چاہیے تو مریم نواز فراہم کریں گی۔ مریم نواز کو عوام کی خدمت کا درس اپنی والد سے ملا اسی ویژن پر وہ چل رہی ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔