
پنجاب کےعوام کیلئے بڑی خبر، برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن رولز 2025 نافذ کردیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے برسوں سے رائج برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن فیس ختم کردی ،پنجاب میں برتھ و ڈیتھ رجسٹریشن رولز 2025 نافذ کردیاگیا،صوبےمیں برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن فیس ختم کردی گئی۔
پنجاب بھر میں برتھ اور ڈیتھ کی رجسٹریشن بلا معاوضہ کرائی جاسکے گی، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر برتھ اور ڈیتھ کمپیوٹرائزڈ سر ٹیفکیٹ بھی مفت جاری ہوگا۔ شہری یونین کونسل اور میونسپل کمیٹی میں 7سال تک بلامعاوضہ اندراج کراسکتے ہیں،پنجاب میں برتھ اور ڈیتھ کی لیٹ رجسٹریشن پر کورٹ ڈگری کی شرط بھی ختم کردی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہناتھاکہ شناخت ہر شہری کا بنیادی حق ہے، شہریوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں، سروسز کے حصول کے لئے ڈیتھ او ربرتھ ڈیجیٹل سر ٹیفکیٹ لازم ہے،پنجاب کے شہری برتھ اور ڈیتھ کا بروقت اندراج کرا کراپنے شہری حقوق کا تحفظ یقینی بنا سکتے ہیں۔
جمادی الاول کا چاند کب دکھائی دے گا؟محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
اکتوبر 13, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
گوگل میپس کا دلچسپ فیچر جس کا علم بہت کم صارفین کو ہے
مارچ 26, 2025 -
سمندری طوفان’’پیپاہ‘‘ جاپان کے مغربی حصے سے ٹکرا گیا
ستمبر 6, 2025 -
پاکستان کابھارت کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ
فروری 23, 2025
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔