پنجاب کےمختلف شہردھندکی لپیٹ میں،موٹروےپرٹریفک معطل

0
60

صوبائی دارالحکومت لاہورسمیت پنجاب کےمختلف شہردھندکی لپیٹ میں ،موٹروےپرٹریفک معطل جبکہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرحدنگاہ صفرہونےپرفلائٹ آپریشن بندکرناپڑا۔
ترجمان موٹروےپولیس سید عمران احمدکےمطابق موٹروےایم2لاہورسےکوٹ مومن تک دھندکےباعث بند،موٹروےایم2پرلاہورسےاسلام آبادتک دھند کےباعث ٹریفک معطل رہی،موٹروےایم3لاہورسےعبدالحکیم تک دھند کے باعث بندجبکہ موٹروےایم3پرفیض پورسےجڑانوالہ تک دھندکے باعث ٹریفک کانظام معطل رہاہے۔
ترجمان موٹروےپولیس کےمطابق موٹروےایم4پنڈی بھٹیاں سےعبدالحکیم تک دھندکےباعث بندجبکہ موٹروےایم5پرملتان سےسکھرتک دھندکےباعث ٹریفک معطل اورموٹروےایم11لاہورسےسیالکوٹ تک دھندکےباعث ٹریفک نظام معطل رہا۔
ترجمان موٹروےپولیس کاکہناہےکہ حدنگاہ میں بہتری کےباعث موٹروے پرٹریفک بجال کردی گئی۔
ترجمان موٹروے پولیس کاکہناہےکہ آئی جی موٹروےراجہ رفعت مختار کی ہدایات پر موٹروے پولیس کی لین وائلیشن کے خلاف مہم جاری ہے ،دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہے،روڈ یوزرز دھند میں لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں ،موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں، صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں، ڈرائیور حضرات آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں ۔
سید عمران احمد کامزیدکہناہےکہ عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔
دوسری جانب ایئرپورٹ ذرائع کےمطابق ابو ظہبی سے لاہور آنے والی نجی ایئر لائن کی پرواز 433 دھند کے باعث تاخیر کا شکار ہے، دبئی سے لاہور آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز 433 بھی شدید دھند کے باعث بروقت نہ پہنچ سکی جبکہ دبئی سے لاہور آنے والی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز 359 دھند کے باعث منسوخ کر دی گئی۔
پی آئی اے کی ریاض سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 726 دھند کے باعث تاخیر کا شکار ہوئی، نجی ایئرلائن کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز 402 دھند کے باعث تاخیر سے لاہور پہنچی۔لاہور سے کراچی جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز 401 دھند کے باعث بروقت اڑان نہ بھر سکی ۔

Leave a reply