سی ٹی ڈی کی پنجاب کےمختلف شہروں میں کارروائیاں ،15 دہشتگرد گرفتار

0
22

سی ٹی ڈی پنجاب کی صوبےکےمختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈکارروائیاں ،دوران آپریشن 15دہشتگردوں کوگرفتارکرلیاگیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کےمطابق دہشت گردی کےخدشات کےپیش نظرسی ٹی ڈی پنجاب نےمختلف شہروں میں 143آپریشن کئے،یہ آپریشن انٹیلی جنس بیسڈ تھےجن میں 15دہشتگردوں کوگرفتارکرلیاگیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کاکہناہےکہ کارروائیاں لاہور،سیالکوٹ، گجرات، اٹک، سرگودھا ،بہاولپور ،جھنگ ،میانوالی اورچنیوٹ میں کی گئیں،لاہورسےفتنہ الخوارج کاایک خطرناک دہشت گردگرفتارکیاگیا،جس کاتعلق شمالی وزیرستان سے ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کےمطابق گرفتاردہشتگردسےدھماکاخیزمواد،ایک آئی ای ڈی،6ڈیٹونیٹر،حفاظتی فیوزتار،پمفلٹ اورنقدی برآمدہوئی۔

Leave a reply