پنجاب کے سرکاری کالجوں کے طلبا کیلئے نئی ہدایات جاری

طلبا و طالبات کیلئے اہم خبر، محکمہ تعلیم پنجاب نے سرکاری کالجز کے طلبا کیلئے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
نئی ہدایات کے مطابق2 یا زائد مضامین میں ایفگریڈ لینے والے طلبا کے داخلے بورڈ کو نہیں بھیجے جائیں گے،امتحانات میں غیر حاضری کی صورت میں فی پرچہ 200 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔نیزماہانہ ٹیسٹ میں غیر حاضری پر فی پرچہ 100 روپے جرمانہ مقرر کیا گیا ہے،بغیر میڈیکل سرٹیفکیٹ کے امتحان سے غیرحاضری کی صورت میں طالبعلم کو فیل تصور کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ پنجاب کے تمام سرکاری کالجز میں ماہانہ، دسمبر اور پری بورڈ امتحانات میں شرکت لازمی قرار دی گئی ہے۔















