
پبلک ٹرانسپورٹ کے مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری، مختلف شہروں کیلئے ڈیڑھ ہزار الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری، ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے خصوصی اجلاس میں مختلف شہروں کیلئے 1500 الیکٹرک بسیں چلانے کے پروجیکٹ کی اصولی منظوری دیدی گئی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کے دور دراز بڑے شہروں میں مرحلہ وار الیکٹرک بسوں پر مشتمل ٹرانسپورٹ سسٹم شروع کیا جائے گا۔ اجلاس میں پہلے مرحلے میں 380 الیکٹرک بسوں کی خریداری کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیا گیا، پہلے مرحلے میں لاہور اور گوجرانوالہ میں الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔
اجلاس میں سرگودھا، شیخوپورہ، سیالکوٹ، گجرات، رحیم یار خان، ڈی جی خان سمیت چھ اضلاع میں نئے ٹرانسپورٹ سسٹم پر اتفاق کیا گیا ،جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور، گوجرانوالہ الیکٹرک بس سروس کیلئے اگلے جون تک کی ڈیڈلائن مقرر کر دی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فیصل آباد میں اورنج اور ریڈ بس سروس شروع کی جائے گی، سمندری روڈ تا سرگودھا روڈ ریڈ بس سروس اور جڑانوالہ تا جھنگ روڈ اورنج بس سروس شروع کی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں الیکٹرک بس کے ٹریک کیلئے پلان طلب کر لیا۔اجلاس میں لاہور میں یلیو لائن الیکٹرک بس کے ٹریک کی پلاننگ کیلئے 15روز کی مہلت دی گئی جبکہ الیکٹرک بسوں کے چارجنگ سٹیشن قائم کرنے کیلئے پلان بھی طلب کر لیا گیا ہے۔
اجلاس میں لاہور میں جدید ترین ٹرانسپورٹ ٹاور کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی منظوری بھی دی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ترقی کے سفر میں سب کو شریک کرنے کیلئے دیگر شہروں میں بھی الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔