پنجاب کے مزید 10 اضلاع کیلئے سکول میل پروگرام کی منظوری

طلبا و طالبات کیلئے بڑی خوشخبری،پنجاب کے مزید 10 اضلاع میں سکول میل پروگرام شروع کرنے کی منظوری دےدی گئی۔
پنجاب کے جن مزید 10 اضلاع میں سکول میل پروگرام (school meal programme) شروع کرنے کی منظوری دی گئی ہے، ان میں بھکر، میانوالی، لیہ، ڈی جی خاں، راجن پور، مظفرگڑھ شامل ہیں، جہاں جلدسکول میل پروگرام شروع کیا جائے گا۔سکول میل پروگرام میں چنیوٹ، رحیم یار خان، لودھراں اور وہاڑی بھی شامل ہیں۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ پہلی تا 5 ویں جماعت کے بچوں کو مفت میل دیا جائے گا۔دوسری طرف وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرائےعالمگیر اور پھولنگر میں دانش سکول بنانے کی منظوری بھی دیدی ہے۔