پنجاب میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا نیا نظام نافذ،شہریوں کیلئے سہولت متعارف

0
3

نئی گاڑی خریدنے کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر،پنجاب میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا نیا نظام نافذ، شناختی کارڈ پر نمبر کی ملکیت، شہریوں کو بڑی سہولت دیدی گئی۔
پنجاب حکومت نے موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کیلئے نیا ڈیجیٹل نظام نافذ کر دیا ، جس کے تحت گاڑی کی رجسٹریشن براہِ راست مالک کے شناختی کارڈ پر منتقل کی جائے گی۔ اس نظام کا باضابطہ آغاز یکم ستمبر 2025 سے کر دیا گیا ہے۔نئے سسٹم کے تحت شہری اب اپنی گاڑی یا موٹر سائیکل کے رجسٹریشن نمبر کو اپنے پاس رکھ سکیں گے اور اسے اگلی خریدی گئی گاڑی پر منتقل کر سکیں گے۔ پرانے نمبر کی بجائے نئے نمبر کے اجرا پر معمولی فیس لی جائے گی۔
اس حوالے سےایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن کو گاڑی کے چیسز نمبر سے ہٹا کر شناختی کارڈ سے منسلک کیا گیا ہے ،تاکہ سکیورٹی خدشات پر قابو پایا جا سکے اور گاڑی کے مکمل ریکارڈ تک مالک کو براہ راست رسائی حاصل ہو،پنجاب میں اس جدید نظام کے نفاذ سے نہ صرف شہریوں کو سہولت ملے گی، بلکہ گاڑیوں کے ریکارڈ میں شفافیت اور سکیورٹی میں بھی بہتری آئے گی، نیزاس نظام سے محفوظ سفر و سیاحت کو فروغ ملے گا۔

Leave a reply