پنجاب یونیورسٹی: انڈرگریجوایٹ پروگرامز کیلئے انٹری ٹیسٹ کی رجسٹریشن کاآغاز

0
5

طلبا و طالبات کیلئے اہم خبر ،انڈر گریجوایٹ پروگرامز کیلئے داخلوں کے انٹری ٹیسٹ کی رجسٹریشن کا آغاز ہو گیا۔
پنجاب یونیورسٹی نےانڈرگریجوایٹ پروگرامزکیلئےدوسرےانٹری ٹیسٹ کی رجسٹریشن کاآغاز کر دیا۔
ترجمان کے مطابق انڈرگریجوایٹ پروگرامزمیں داخلوں کیلئےدوسرےٹیسٹ کی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز ہو گیاہے۔2025سیشن میں داخلے کیلئے امیدوار 4جولائی تک انٹری ٹیسٹ کی رجسٹریشن کرا سکیں گے۔پہلےانٹری ٹیسٹ میں شامل ہونیوالےامیدواربھی دوبارہ ٹیسٹ دینےکےاہل ہوں گے،پنجاب یونیورسٹی انڈر گریجوایٹ پروگرامزمیں داخلوں کیلئےایڈمشن ٹیسٹ لازمی ہے۔پنجاب یونیورسٹی میں داخلوں کیلئے دوسراانٹری ٹیسٹ20جولائی کو متوقع ہے۔
انٹری ٹیسٹ کا انعقاد پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں کیا جائے گا، پنجاب یونیورسٹی میں داخلوں کیلئے 25 فیصد نمبر انٹری ٹیسٹ کیلئے مختص ہیں،پنجاب یونیورسٹی تمام انڈرگریجوایٹ پروگرامز کیلئے 7 مختلف انٹری ٹیسٹ لے گی۔

Leave a reply