پن بجلی کےمنافع کامعاملہ:گنڈاپورنےوزیراعظم کومراسلہ ارسال کردیا

0
39

پن بجلی کےمنافع کی مدمیں بقایاجات کےمعاملےپروزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے وزیراعظم شہبازشریف کومراسلہ ارسال کردیا۔
مراسلہ کےمطابق آئین کےآرٹیکل 161ٹومیں پن بجلی کےخالص منافع کامعاملہ واضح ہے،آئین کےمطابق پن بجلی گھروں سےحاصل منافع متعلقہ صوبوں کوملناہے،ادائیگیاں نہ ہونےکی وجہ سے خیبرپختونخوا کے75ارب روپےکےواجبات جمع ہوگئے،کےپی حکومت کودرپیش مالی بحران کےپیش نظرمسئلےکےفوری حل کی ضرورت ہے۔
مراسلہ میں مزیدکہاگیاکہ آؤٹ آف دی باکس کمیٹی کااجلاس جلدبلانے کیلئے پلاننگ کمیشن کواحکامات دیئےجائیں،آئین کےمطابق پن بجلی گھروں سےحاصل ہونےوالی منافع کی رقم متعلقہ صوبوں کوملناہے،آئین کےمطابق سی سی آئی کے فیصلوں کےمطابق دیرینہ مسئلےکامنصفانہ حل نکالاجاسکے،صوبوں کوملنے والی اس رقم کی شرح کاتعین مشترکہ مفادات کونسل نےکرناہے۔
مراسلہ کےمطابق فارمولےکےتحت خیبرپختونخواکو6ارب روپےکی پہلی ادائیگی ہوئی تھی،پن بجلی کےخالص منافع کی شرح1.10روپےفی کلوواٹ آور مقرر کیاگیا ہے،ادائیگیاں نہ ہونےکی وجہ سے خیبرپختونخواکے 75ارب روپےکی واجبات جمع ہوگئے،عبوری طریقہ کارمیں مذکورہ شرح پرسالانہ پانچ فیصداضافہ بھی مقررکیاگیا،اسی طریقہ کارکےتحت واپڈانےصوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کو ادائیگیاں شروع کیں،اُمیدہےوزیراعظم کےپی عوام کوآئینی اورقانونی حقوق دلانےمیں کرداراداکریں گے۔

Leave a reply