پوری ٹیم نےزبردست کارکردگی کامظاہرہ کیا،محمدرضوان

0
5

قومی ٹیم کےکپتان محمدرضوان نےکہاہےکہ پوری ٹیم نےزبردست کارکردگی کامظاہرہ کیا۔
جنوبی افریقہ سےمیچ جیتنےکےبعد میڈیاسےگفتگوکرتےہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کےکپتان محمدرضوان کاکہناتھاکہ صائم ایوب نےاچھاآغازدیا،بابرکےساتھ میری شراکت اچھی رہی،کامران غلام کی اننگزنےجنوبی افریقہ کومیچ سےدورکردیا،مجھےکامران پربھروسہ تھالیکن انہوں نےامیدسےبڑھ کرپرفارم کیا،شاہین آفریدی،نسیم شاہ اورابراراحمدنےزبردست بولنگ کی۔
واضح رہےکہ قومی ٹیم نےتین میچوں کی سیریزمیں میزبان جنوبی افریقہ کو0-2سےشکست دے کر سیریز اپنےنام کرلی اورپاکستان اکیسویں صدی میں جنوبی افریقہ میں تین مرتبہ ون ڈے سیریز جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

Leave a reply