انصاف کی جلدفراہمی کویقینی بنانےکیلئےچیف جسٹس یحییٰ آفریدی کااہم اقدام
انصاف کی جلدفراہمی کویقینی بنانےکےلئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نےاہم فیصلہ کرلیا۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت عدالتی اصلاحات پر اجلاس منعقدہوا،جس کااعلامیہ جاری کیاگیا۔
اعلامیہ کےمطابق اجلاس میں اصلاحی نظام سےمتعلق اہم امور پرغور کیا گیا ،اجلاس میں بلوچستان کےلئےذیلی کمیٹی کےقیام کی منظوری دی گئی،ذیلی کمیٹی مختلف جیلوں کادورہ کرےگی۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نےدوردرازاضلاع کے دوروں کافیصلہ کیا،ضلعی عدلیہ کوبہتر بنانےاوردرپیش چیلنجزسےنمٹنےکیلئےدوروں کافیصلہ کیاگیا۔
اعلامیہ میں مزیدکہاگیاکہ چیف جسٹس پاکستان موقع پرپہنچ کرمسائل کاتدارک کریں گے،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نےآج گوادرکادورہ کیا، تربت، پنجگور اوردیگراضلاع کےڈسٹرکٹ اینڈسیشن ججزنےملاقات کی،ملاقات کےدورا ن چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نےمسائل کےحل کی یقین دہانی کرائی،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نےعدالتی افسران کےوقارکومقدم رکھنےکاعزم کیا۔
اعلامیہ کےمطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نےہائیکورٹس کودوردرازکی ضلعی عدلیہ پرتوجہ مرکوزکرنےکی ہدایت کی اوردوردرازعلاقوں میں کام کرنےوالےعدالتی افسران کی خدمات کوسراہا ۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کاکہناتھاکہ پورےملک کی عدلیہ کاوقارمجروح نہیں ہونےدیں گے،دوردرازکی عدلیہ خصوصی توجہ کی متقاضی ہے۔
سرکاری سکولوں کیلئے 4 ارب 51کروڑ اور 71لاکھ کا بجٹ جاری
دسمبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔