پولیس ان ایکشن:ٹیکنالوجی کی مددسےجرائم پیشہ افرادکیخلاف کارروائیاں جاری

پنجاب پولیس ان ایکشن، جدیدٹیکنالوجی کی مددسےجرائم پیشہ افرادکےخلاف کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے۔
ترجمان لاہورپولیس کاکہناہےکہ ٹریول آئی سافٹ ویئرسے2کروڑ64لاکھ سےزائدافرادکی چیکنگ کی گئی، ہوٹل آئی سافٹ ویئرسے12لاکھ 76ہزار سے زائدمسافروں کوچیک کیاگیا،سمارٹ آئی سافٹ ویئرسے39 ہزارسے زائد غیر ملکیوں کاریکارڈچیک کیاگیا۔
ترجمان پولیس کابتاناہےکہ ایک ہزار288اشتہاری اور392عدالتی مفرور حراست میں لئےگئے،دوران چیکنگ 2ہزار989افرادکےخلاف مقدمات ٹریس ہوئے۔
سی سی پی اولاہوربلال صدیق کمیانہ نےکہاہےکہ ٹیکنالوجی کی مددسےاشتہاری مجرمان کےگردگھیراتنگ کیا جارہا ہے۔















