پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

0
57

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی سے پاکستان میں بھی ڈیزل، پٹرول سستا ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق حالیہ عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمتوں میں 3.75 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی، جبکہ اس عرصے میں ڈیزل کی قیمت میں 2.7 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی ہے۔

پٹرول پر درآمدی پریمیم بھی کم ہو کر 9.50 ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے جس سے روپے کی قدر میں استحکام آیا ہے اور پاکستان میں صارفین کو ریلیف مل سکتا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پٹرولیم لیوی 60 روپے فی لٹر جبکہ سیلز ٹیکس کی شرح صفر ہے، عالمی مارکیٹ کی صورتحال کے مطابق اوگرا نے قیمتوں کے حوالے سے ابھی تک ورکنگ نہیں کی، اوگرا اپنی ورکنگ کر کے کل شام تک سمری بھجوائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی مشاورت سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

Leave a reply