پہلاٹیسٹ:جنوبی افریقہ کی ٹیم 301پرڈھیر،پاکستان کی بیٹنگ جاری

0
8

پہلےٹیسٹ میچ کےدوسرےروزجنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 301رنزبناکرپویلین لوٹ گئی اورمیزبان ٹیم کےخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری شاہینوں دوسرےروزکےاختتام تک3وکٹوں پر88رنزبنالیے۔
ٹاس:
سنچورین میں کھیلےجارہےپہلےٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کےکپتان نےٹاس جیت کرپہلےپاکستان ٹیم کوبیٹنگ کی دعوت دی ۔
پہلی اننگزدوسراروز:
پہلےٹیسٹ میچ میں میزبان جنوبی افریقہ نےپہلی اننگز کے دوسرے دن کھیل کاآغاز82سکور3وکٹوں کےنقصان پرکیا، کپتان ٹیمبا باووما اور ایڈین مارکرم نے چوتھی وکٹ کی شراکت پر مزید70رنزبنائے ٹیمباباووما 31 سکورکرکےپویلین لوٹ گئے۔
پھرپانچویں وکٹ پر مارکرم اور بیڈہنگھم کے درمیان 42 رنز کی شراکت ہوئی،جب 178کےمجموعی سکورپر بیڈہنگھم 30رنز بنائےکرآؤٹ ہوگئے، بعدازاں ویرینی2رنزبنانےکےمہمان ثابت ہوئےجو188کےمجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے، اور مارکو ینسین بھی زیادہ دیرکریزپرنہ رک سکےصرف2سکوربناکرآؤٹ ہوگئےجبکہ رابادا 13 رنز کےمہمان ثابت ہوئے۔کوربن بوش اورپیٹرسن نےآخری وکٹ پرمزید47سکورکااضافہ کیا،بوش نےبہترین کھیل کھیلتےہوئے81رنزبنائے۔
یوں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم پہلی اننگزمیں 301رنزپرڈھیرہوگئی،پروٹیزکوشاہینوں پر90رنزکی برتری حاصل ہوئی۔
پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد اور نسیم شاہ نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں،جبکہ عامرجمال نےدو کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دیکھائی۔
پاکستان کی دوسری اننگز:
پاکستان کی جانب سےاوپنرصائم ایوب اورکپتان شان مسعودنےدوسری اننگز کا آغازکیا،لیکن دونوں کچھ زیادہ دیرتک کریزپرنہ ٹھہرے،جوڑی نے دوسرے روز 28،28رنزبنائےاورپویلین لوٹ گئے۔پھرکامران غلام بھی صرف 4رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
دوسرے دن کا کھیل جب ختم ہوا تو پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 88رنز بنالیے تھے، اُسے جنوبی افریقا کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید دو رنز درکار ہیں۔
پاکستان کی جانب سےمایانازبلےبازبابراعظم16سکوراورسعودشکیل 8رنزکے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔
پاکستان کی پہلی اننگز:
سنچورین میں کھیلےجارہےپہلےٹیسٹ میچ کی پہلی اننگزمیں شاہینوں نےپہلے روز اننگزکاآغاز تو اچھا کیامگر36 کے مجموعی سکور پر کپتان شان مسعود17رنزبناکر وکٹ گنوابیٹھے،کپتان کی وکٹ گرتے ہی شاہینوں کی بیٹنگ لائن لڑ کھڑا گئی۔
40 کے مجموعی سکور پر صائم ایوب14رنزبناکرپویلین لوٹ گئے، پھرمایانازبلے بازبابراعظم بھی زیادہ دیرکریزپرنہ ٹھہرسکے41کےمجموعی سکورپرصرف 4رنزبنا کرپویلین لوٹ گئے۔بابراعظم کے بعد سعود شکیل بھی مشکلات کاشکاررہےوہ بھی 56 مجموعی سکورپر14 رنزکی اننگزکھیل سکے۔

کامران غلام نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کے سکور کو آگے بڑھایا اور 54 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے، محمد رضوان 27، سلمان آغا 18 ، عامر جمال 28 ، خرم شہزاد 11 رنز اور نسیم شاہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے ڈین پیٹرسن نے 5، کوربن بوش نے 4 اور مارکو جینسن نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز:
پاکستان کی پہلی اننگزکےجواب میں جنوبی افریقہ نےبیٹنگ کاآغازکیاتومیزبان ٹیم بھی مشکلات کاشکاررہی، ٹرسٹن اسٹبز 9، رائن رکلٹن 8 اور ٹونی ڈی زورزی 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پہلےدن کےاختتام تک پروٹیز نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنا لیے۔
جنوبی افریقہ کو ابھی 129 رنز کا خسارہ پورا کرنا باقی ہے اور اس وقت کریز پر ایڈن مارکرم 47 اور کپتان ٹیمبا بووما 4 رنز کے ساتھ موجود ہیں، پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 2 جبکہ محمد عباس نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پہلےٹیسٹ میچ میں دونوں ٹیمیں چار فاسٹ بولر کے ساتھ میچ کھیل رہی ہیں، پلینگ الیون میں کوئی سپیشلسٹ سپنر شامل نہیں۔
میزبان ٹیم کی جانب سے ایڈن مارکرم اور گرین شرٹس کی جانب سے سلمان علی آغا اسپن بولنگ کروائیں گے، جنوبی افریقہ کی طرف سے کوربن بوش نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا ہے۔
آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں رسائی کے لیے جنوبی افریقہ کے لیے ایک ٹیسٹ جیتنا ضروری ہے۔
قومی سکواڈ:
قومی ٹیم میں کپتان شان مسعود، صائم ایوب، بابراعظم، کامران غلام، محمد رضوان، سعود شکیل، سلمان آغا، عامر جمال، نسیم شاہ، خرم شہزاد اور محمد عباس شامل ہیں۔
جنوبی افریقی الیون:
جنوبی افریقا کی ٹیم کپتان ٹیمبا باووما، ٹونی ڈی زورزی، ایڈن مارکرم، ریان رکیلٹن، ٹرسٹن سٹبس، ڈیوڈ بیڈنگھم، کائل ویرین، مارکو جانسن، کاگیسو ربادا، ڈین پیٹرسن، کوربن بوش پر مشتمل ہے۔

Leave a reply