
پاکستان نےپہلےٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش کو37سےرنزسےشکست دےکرسیریزمیں واضح برتری حاصل کرلی۔
لاہورکےقذافی سٹیڈیم میں کھیلےگئےتین ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریزکےپہلےمیچ میں پاکستان کےکپتان سلمان علی آغانےٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کرنےکافیصلہ کیا جوکہ کافی فائدہ مندثابت ہوا، شاہینوں نےپہلےکھیلتےہوئےمقررہ 20اوورزمیں 7وکٹوں کےنقصان پر202کاٹارگٹ دیا۔ہدف کےتعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 19.2گیندوں پر164سکوربنانےمیں کامیاب ہوئی۔
پاکستان کی اننگز:
پاکستان کی جانب سےاننگزکاآغازاوپنر صائم ایوب اور فخر زمان نےکیاجو کہ ناکام ہوگئےصائم ایوب بغیرکھاتہ کھولےصفرپرپویلین لوٹ گئےتوفخرزمان بھی صرف ایک سکورکےمہمان ثابت ہوئے۔دونوں کےبعدکپتان سلمان علی آغااورشاداب خان نےمیدان سنبھالا۔
کپتان سلمان علی آغان نےعمدہ کھیل کامظاہرہ کیااورٹیم کو56رنزفراہم کیےجبکہ شاداب خان نےبھی جارحانہ اندازاپنایااور48رنزدےکروکٹ گنوابیٹھے۔پھرحسن نوازبھی 44رنزبنانےمیں کامیاب ہوئے۔
پاکستان کی جانب سےمحمدحارث نے31رنزکی اننگزکھیلی اورخوشدل شاہ صرف 5سکورکےمہمان ثابت ہوئے۔ فہیم اشرف 11 رنزفراہم کرسکےاور حسن علی ایک رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
بنگلہ دیش کی جانب سےشرف الاسلام نے 2کھلاڑیوں کوآؤٹ کیاجبکہ مہدی حسن، حسن محمود، تنظیم حسن ثاقب، راشد حسین اور شمیم حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
بنگلہ دیش کی اننگز:
بنگلہ دیش کی جانب سےکپتان لٹن داس48رنزبناکرنمایاں رہےجبکہ جاکرعلی 36رنزبناکرپویلین لوٹ گئے،تنزیدحسن31سکوربناکروکٹ گنوابیٹھےاورتوحید ہردوئے17رنزبنانےمیں کامیاب ہوئے۔
بنگلہ دیش کی طرف سےشریف الاسلام 5رنزکےمہمان ثابت ہوئے،شمیم حسین 4سکورفراہم کرسکے پرویز حسین ایمان4 رنزبناسکےجبکہ رشاد حسین بھی صرف 4سکوربنانےمیں کامیاب ہوئے۔مہدی حسن 2 سکوربناکرپویلین لوٹ گئےتنظیم حسن ثاقب 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ حسن محمود 9 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
پاکستان کی جانب سےحسن علی نے 5 شکارکیےاور شاداب خان نے 2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، فہیم اشرف، خوشدل شاہ اور سلمان آغا نے ایک ایک وکٹ لی۔
تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔