پہلےٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ نےپاکستان کو11رنزسےشکست دےکرسیر یزمیں برتری حاصل کرلی۔
ڈربن میں کھیلےگئے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ کےکپتان ہینرک کلاسن نےٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنےکافیصلہ کیا۔جوکےکافی فائدہ مندثابت ہوا۔
جنوبی افریقہ نےپہلےبیٹنگ کرتےہوئےمقررہ 20اوورزمیں9وکٹوں کےنقصان پر183رنزبنائے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیوڈ ملر 82 اور جارج لنڈے 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔جبکہ ہینرک کلاسن 12، ہینڈرکس 8 اور فیریرا 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے عمدہ بولنگ کامظاہرہ کرتےہوئےشاہین آفریدی اور ابرار احمد نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔عباس آفریدی نے 2 اور سفیان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
184رنزکےہدف کےتعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن فلاپ ہوگئی ،شاہینوں نے8وکٹوں کےنقصان پر172رنزبنائے،قومی ٹیم کےمایانازبلےبازبابراعظم بغیرکھاتہ کھولےہی پویلین لوٹ گئے،پاکستان کی جانب سےکپتان محمدرضوان نےعمدہ کھیل کامظاہرہ کیااُنہوں نے62گیندوں پر74رنزکی اننگزکھیلی پھرصائم ایوب نے31رنزبنائےاورپھرآخرکار طیب طاہر 18 رنز بناپائےجبکہ پاکستان کا کوئی دوسرا پلیئر ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکا۔
جنوبی افریقا کے جارج لِنڈے 4، مپھاکا 2، اوٹنیل بارٹمین اور اینڈلے سمیلن 1-1 وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم نےتین میچزکی ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں شاہینوں کوشکست دےکرسیر یزمیں 1-0سےبرتری حاصل کرلی۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے قومی ٹیم میں کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، صائم ایوب، عثمان خان، طیب طاہر، محمد عرفان خان نیازی شامل تھےجبکہ عباس آفریدی ، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، سفیان مقیم اور ابرار احمد بھی پہلے ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کاحصہ تھے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔