
پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا ہےکہ پہلگام وا قعہ کےبعدپاکستان بھارت کےالزامات کویکسر مسترد کرتاہے۔
پاکستان کی درخواست پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کےاجلاس کاانعقادکیاگیا،جس میں سلامتی کونسل کے15اراکین بشمول5مستقل ارکان نےشرکت کی،اجلاس میں پاکستان نےبھارتی اشتعال انگیزاقدامات پرعالمی برادری کوبریفنگ دی۔
اجلاس میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار کابریفنگ دیتےہوئےکہناتھاکہ مقبوضہ جموں وکشمیرکاتنازع پاکستان اوربھارت کےدرمیان بنیادی مسئلہ ہے،مقبوضہ جموں وکشمیرکاتنازع 70سال سےزائدعرصہ سےحل طلب ہے،ہم اپنی سالمیت اورتحفظ کیلئےتیارہیں،خطےسمیت دنیابھرمیں امن قائم ہوناچاہیے،بھارت کے حالیہ اقدامات پرشدیدتحفظات ہیں۔
عاصم افتخار کامزیدکہناتھاکہ بھارت کےحالیہ اقدامات سےخطےکےامن کونقصان ہوا،مسئلہ کشمیرکوحل کیےبغیرامن نہیں ہوسکتا،مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم جاری ہیں،پاکستان باربارکہہ چکاہےکہ پہلگام واقعہ سےکوئی تعلق نہیں ،پاکستان نے دہشت گردی میں ملوث بھارت کےحاضرسروس فوجی افسرکلبھوشن یادیو کو پکڑا ،بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔
اُن کاکہناتھاکہ پہلگام واقعہ کےبعدپاکستان بھارت کےالزامات کو یکسر مسترد کرتاہے،اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پرعمل درآمدکر ائے،بھارت کےاشتعال انگیزاقدامات سےخطےمیں امن اورسلامتی کوخطرہ ہے،بات چیت ہی امن کا واحد راستہ ہے،پاکستان اپنی سالمیت اوردفاع کوہرقیمت پریقینی بنائےگا۔
عاصم افتخارکامزیدکہناتھاکہ پاکستان دہشت گردی کےخلاف فرنٹ لائن سٹیٹ ہے،بھارت کےاشتعال انگیزاقدامات سےخطےمیں امن اورسلامتی کوخطرہ ہے،پہلگام واقعہ پرصاف شفاف عالمی تحقیقات میں تعاون کے لئے تیارہے، سلامتی کونسل بھارتی اقدامات سےخطےکولاحق خطرات کانوٹس لے،مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی شمولیت کےبغیرحل نہیں ہوسکتا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
قیمت میں اضافہ:سوناتاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچ گیا
اگست 17, 2024 -
بھارت میں ٹرین حادثہ،12 لوگ ہلاک، متعدد زخمی
فروری 29, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔