حجاج کرام کی واپسی کا عمل شروع ہو گیا۔
قومی ایئرلائن پی آئی اے کی جدہ سے پہلی حج پرواز 160 حجاج کرام کو لے کر کراچی پہنچ گئی۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق حجاج کرام کا پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ منیجر، ایئرپورٹ منیجر اور دیگرافسران نے استقبال کیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن 35 ہزار سے زائد حجاج کو سعودی عرب سے 171 پروازوں کے ذریعے وطن واپس لائے گی، سرکاری حج سکیم کے تحت تقریباً 19 ہزار 500 حجاج کرام، پرائیویٹ حج سکیم کے تحت 14 ہزار 900 افراد اور تقریباً 630 خدام حجاج پاکستان پہنچیں گے۔
ترجمان کے مطابق پی آئی اے کراچی، اسلام آباد، لاہور، ملتان، سیالکوٹ، پشاور کیلئے بعد از حج پروازیں چلا رہی ہے، پی آئی اے بعد از حج آپریشن 21 جولائی کو اختتام پذیر ہوگا۔
پی ٹی آئی کااحتجاج روکنےکیلئےتاجروں کاعدالت سےرجوع
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔