
پیاسے پودوں کی آوازیں،کیا پودے کیڑے مکوڑوں سے بات کرتے ہیں؟، جدید سائنس نے قدرت کے ایک اور حیرت انگیز راز کو آشکار کر لیا۔
ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ پودے اور کیڑے آواز کے ذریعے رابطہ کرتے ہیں۔
ای لائف جریدے میں شائع ہونیوالی اس تحقیق کے محققین کا کہنا ہے کہ اس بات کے واضح ثبوت موجود ہیں کہ پودے اور کیڑے آواز کے ذریعے تعامل کرتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق مادہ پروانہ پانی کی کمی والے ٹماٹر کے پودوں سے خارج ہونیوالے الٹراسونک ڈسٹریس سگنلز کا پتا لگاتے ہیں اور اس معلومات کی بنیاد پر یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے انڈے کہاں دیں۔مادہ پروانہ عام طور پر ٹماٹر کے پودوں پر انڈے دیتی ہے، تاکہ ان کے نکلنے کے بعد اپنے لاروا کو خوراک فراہم کی جا سکے۔
محققین کے بقول ہم نے پودے اور کیڑے کے درمیان صوتی تعامل کا پہلا ثبوت پیش کیا ہے۔
ان کے مطابق یہ نتائج ان کی گزشتہ تحقیق کی بنیاد پر استوار ہیں، جس میں یہ بات سامنے آئی کہ جب پودے تناؤ میں ہوتے ہیں تو الٹراسونک آوازیں خارج کرتے ہیں۔
محققین کے مطابق اس دریافت سے زراعت اور کیڑوں پر قابو پانے کے مضمرات کو ظاہر کرسکتے ہیں،نیز آواز کے ذریعے فصلوں کی صحت اور کیڑوں کے رویے کو منظم کرنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
محققین کا کہنا ہے کہ یہ صرف شروعات ہے، ممکنہ طور پر بہت سے دیگر جانور مختلف پودوں سے بات چیت کرتے ہوں۔
فیس بک پر اب کون سے صارفین پیسے نہیں کما سکیں گے؟
جولائی 17, 2025یوٹیوب نے آمدنی کے حصول کیلئے نئی پالیسیوں کا نفاذ کر دیا
جولائی 16, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں نہ دینے کا معاملہ
اپریل 1, 2024 -
کینیڈا: انتخابات،لبرل پارٹی نےمسلسل چوتھی بارمیدان مارلیا
اپریل 30, 2025 -
کوریا کے 30 ہزار روپے فی کلوبکنے والے نمک میں خاص کیا ہے؟
جنوری 28, 2025
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔