پیرن نیشنل پارک جنوب مغربی بلغاریہ کے خوبصورت چہرہ –

0
54

پاکستان ٹوڈے: پیرن نیشنل پارک جنوب مغربی بلغاریہ کے بلندوبالا پہاڑوں کے درمیان 40 ہزار ہیکٹر سے زیادہ رقبے پر محیط ہےجہاں برفانی جھیلوں، آبشاروں، غاروں اورجنگلات کے ساتھ دلکش پہاڑی مناظر دیکھنے کوملتے ہیں ۔

پیرن نیشنل پارک مختلف جانوروں کی رہائشگاہ بھی ہے جن میں بھورا ریچھ، ،ہرن بھیڑیا اور پائن مارٹن سمیت پرندوں کی 159 اقسام شامل ہیں اور اسی وجہ سےیونیسکو نے پیرن بیشنل پارک کو 1983 میں عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

پیرن پہاڑوں پر سیاحوں کیلئے اسکینگ کی سہولت بھی دستیاب ہے،2 ہزار میٹر سے زیادہ اونچائی پر واقع یہ علاقہ سرسبز گھاس کے میدانوں ،سنگلاخ چٹانوں اور بلندوبالا پہاڑی چوٹیوں پر مشتمل ہے۔

پیرن نیشنل پارک میں شامل پہاڑی سیاحتی مقامات کو 6 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہےجن میں ویہرن، بیزبوگ،، کامنیتزا، سینانیتسا، ٹرائی ریکی اور بووی ڈوپکی شامل ہیں۔

ویہرن پہاڑی ریزورٹ اس پارک میں سیاحوں کاسب سے پسندیدہ حصہ ہے اس کے علاوہ یہاں کی صاف شفاف پانی سے لبریز جھیلیں بھی سیاحوں کو اپنی جانب کھینچتی ہیں جبکہ ویہرن پہاڑ کی بلند ترین چوٹی بھی یہیں سےدیکھنے کوملتی ہے۔

پیرن نیشنل پارک ایسی پرسکون جگہ ہے جہاں دنیا کی پریشانیوں کو بھلا کر فطرت کے حسین نظاروں سے لطف اندوز ہوا جاسکتا ہے ۔

Leave a reply