پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

0
50

16جولائی سےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگایانہیں ،حکومت نےبڑافیصلہ کرلیا۔
ہرمہینےکی یکم اورپندرہ تاریخ کوپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیاجاتاہے،اس لئے16جولائی سےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کاامکان ہے۔
ذرائع کےمطابق 16جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7.67 روپے اضافے کا امکان جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3.72 روپے کا اضافہ کا امکان ہے۔ اضافہ کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 273.28روپے تک پہنچے کا امکان ہے اضافہ کے بعد ڈیزل کی قیمت 281.17 روپے فی لیٹر تک جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کےمطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.73 روپے اضافہ ہونےکا امکان ہےجبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 0.92 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 184.25 روپے فی لٹر تک پہنچ جائیگی ایل ڈی او کی قیمت 166.65 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔

 

Leave a reply