پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،بیرسٹرسیف کاردعمل

0
3

خیبرپختونخواکےمشیراطلاعات بیرسٹرسیف نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانےپرردعمل دیتےہوئے کہاکہ جعلی حکومت نےگزشتہ ڈیڑھ ماہ میں 4بارپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔
اپنےایک بیان میں مشیراطلاعات خیبرپختونخوابیرسٹرسیف کاکہناتھاکہ ڈیڑھ ماہ کےدوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تقریباً30روپےکااضافہ کیاگیا، پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافےپرمیڈیاکی خاموشی بھی ایک سوالیہ نشان ہے،عالمی مارکیٹ میں پیٹرول سستاجبکہ پاکستان میں مہنگاہورہاہے۔
بیرسٹرسیف کامزیدکہناتھاکہ عوام پہلےہی مہنگائی کی چکی میں پس رہےہیں،اب مزیدمہنگائی کاطوفان آنے والاہے،150روپےفی لیٹرپیٹرول پرشورمچانے والےآج کیوں خاموش ہیں؟حکومت صرف اپنی کرسی بچانےمیں مصروف ہے۔

Leave a reply