پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی وجہ سامنےآگئی

0
6

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربااضافےکی وجہ سامنےآگئی۔نئےفنانس بل کےنافذہوتےہی پیٹرولیم مصنوعات پرٹیکسزمیں اضافہ ہوگیا۔
پٹیرولیم مصنوعات پرپیٹرولیم لیوی کی شرح بڑھادی گئی،پیٹرولیم مصنوعات پرنئے فنانس بل کےتحت کلائمیٹ سپورٹ ٹیکس عائدکیاگیاجبکہ ہائی سپیڈڈیزل پرپیٹرولیم لیوی میں8روپے64پیسےفی لیٹرکااضافہ کیاگیا۔پیٹرول پرلیوی میں8روپے 64پیسےفی لیٹرکااضافہ کیاگیا۔
پیٹرول پرلیوی75روپے52پیسےبڑھاکر84روپے16پیسےفی لیٹرکردی گئی جبکہ پیٹرول،ڈیزل اورہائی آکیٹن پر2روپے50پیسےفی لیٹرکلائمیٹ سپورٹ ٹیکس عائد کیاگیا۔وزارت پیٹرولیم نےنئےلیوی ٹیکس سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

Leave a reply