پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کافیصلہ:حکومت کااہم پلان تیار

0
55

وفاقی حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی ذمہ داری سےنکلنےکافیصلہ کرلیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نےقیمتیں مقرر کرنے کا حکومتی اختیار ختم کرنے کی ہدایت کردی ۔
وزیراعظم کاکہناتھاکہ قیمتیں بڑھانے کےنتیجے میں حکومت کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے،قیمتیں کم ہونے کی صورت میں حکومت کو مطلوبہ عوامی ستائش نہیں ملتی۔
آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو مرحلہ وار قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار دینے کی تیاری شروع کردی گئی۔
وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر وزیر پیٹرولیم نے اہم اجلاس کل طلب کرلیا۔چیئرمین اوگرا کو قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کے اثرات اور لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا حتمی فریم ورک وزیراعظم کو پیش کیا جائے گا۔پیٹرولیم ڈیلرز نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو قیمتیں مقرر کرنے کااختیار دینے کی مخالفت کی تھی ۔کھلا اختیار ملنے پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب ناجائز منافع خوری کا خدشہ ہے۔

Leave a reply