پیٹرولیم مصنوعات کےبحران کاخدشہ،OCAC کا وزیراعلیٰ کو ہنگامی خط

0
7

سندھ انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ ٹیکس سےپیٹرولیم مصنوعات کی کےپی ٹی سےکلیئرنس میں تاخیرکےباعث بحران کاخدشہ ،آئل کمپنیزایڈوائزری کونسل نےوزیراعلیٰ سندھ کوہنگامی خط لکھ کرآگاہ کردیا۔
اوسی اےسی کےخط کےمطابق بندرگاہوں پرکھڑےجہازبھی ڈسچارج ہورہے ہیں فوری کسٹم کلیئرنس کی ضرورت ہے،پی ایس اوکے2آئل ٹینکرزکسٹم ٹینکرزکسٹم کلیئرنس کیلئےبرتھوں پرموجودہیں،آئل کاذخیرہ ختم ہورہاہےکےپی ٹی پر2 جہازوں کوفوری کلیئرنس کی ضرورت ہے۔
خط کےمتن میں کہاگیاکہ کسٹمزکلیئرنس کےبعدہی ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی چین یقینی ہوسکےگی،21اکتوبرکوپارکوکےکروڈکارگوکوبھی کلیئرنس نہ ملی تو مسئلہ بڑھ جائےگا،ٹیکس سےڈاؤن اسٹریم پیٹرولیم انڈسٹری کوشدیدمالی اور آپریشنل خطرات ہیں،پیٹرولیم مصنوعات کی بحالی میں2ہفتےلگ سکتےہیں حکومت سےنوٹس کی درخواست کرتےہیں۔

Leave a reply