پیپلزپارٹی نے سرفرازبگٹی کووزیراعلیٰ بلوچستان نامزد کردیا

0
142

اسلام آباد: پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئےسرفرازبگٹی کےنام کی منظوری دیدی ۔

سرفراز بگٹی نے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد حال ہی میں سینیٹ رکنیت سے استعفیٰ دیدیا تھا، پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی میر سرفراز بگٹی نے گزشتہ روز رکن اسمبلی کا حلف اٹھایا تھا۔

قبل ازیں مسلم لیگ ن کے عبدالخالق اچکزئی بلامقابلہ سپیکربلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ پیپلزپارٹی کی غزالہ گولہ کو بھی بلامقابلہ ڈپٹی سپیکر منتخب کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کا انتخاب کل ہوگا جس کیلئے کاغذات نامزدگی آج شام 5 بجے تک جمع کرائے جا سکیں گے۔

Leave a reply