پیپلزپارٹی کانہروں کےمعاملےپرمنافقانہ موقف ہے،سینیٹرشبلی فراز

0
10

سینیٹ میں قائدحزب اختلاف سینیٹرشبلی فرازنےکہاہےکہ پیپلزپارٹی کانہروں کےمعاملےپرمنافقانہ موقف ہے۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی کی زیرصدارت سینیٹ کااجلاس منعقدہوا، سینیٹ اجلاس میں پانی چورنامنظورکےنعرے لگائےگئے۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی نےسینیٹرثانیہ نشترکااستعفیٰ منظورکرلیا۔
چیئرمین سینیٹ کاکہناتھاکہ ثانیہ نشترکےاستعفیٰ کےبعدالیکشن کمیشن نےضمنی انتخاب کرواناہے،سیٹ خالی ہونےکابھی نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔
سینیٹ میں ایک بارپھرکورم کی نشاندہی پردوبارہ گنتی کروائی گئی۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی نےکہاکہ سینیٹ کاکورم نامکمل نکلا،5منٹ کےلئےگھنٹیاں بجائی جائیں۔
سینیٹ میں اظہارخیال کرتےہوئےقائدحزب اختلاف سینیٹرشبلی فراز کاکہناتھاکہ آج نئےپارلیمانی سال کا پہلادن ہے،سال بھرکیسےایوان چلاایوان کی بےحرمتی کی گئی اس پربات کرتےہیں،ایوان کی سیٹیں خالی ہیں اس پربات کرتے ہیں، سندھ میں نہروں کی تعمیرکامسئلہ ہے،اس پربات کرنی ہے۔
شبلی فرازکامزیدکہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی کوآپ نہیں چھپاسکتے،سندھ کےعوام سخت نالاں ہیں،لوگ سراپااحتجاج ہیں،پیپلزپارٹی کانہروں کےمعاملےپرمنافقانہ موقف ہے،ہمیں کسی کی سیاست نہیں عوام کی پرواہ ہے،خیبرپختونخواکودہشت گردی نےلپیٹ میں لےرکھاہے،پنجاب میں کسانوں کےساتھ جوہورہاہےسب کےسامنےہے۔

Leave a reply