پیپلز بس سروس کے کرایوں میں بڑا اضافہ ، اطلاق یکم فروری کو ہو گا

0
24

شہر قائد کے مسافروں کیلئے اہم خبر، پیپلز بس سروس کے کرایوں میں 60 فیصد تک اضافہ متوقع ،محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے صوبہ بھر میں پیپلز بس سروس کے کرایوں میں 60 فیصد تک اضافے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق کم سے کم کرایہ 50 روپے سے بڑھا کر 80 روپے کردیا جائےگا۔محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے صوبہ بھر میں پیپلز بس سروس (ریڈ لائن) کے کرایوں میں 60 فیصد تک اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پیپلز بس کا کم سے کم کرایہ 50 روپے اور زیادہ سے زیادہ 100 روپے تھا، 15 کلو میٹر سے زائد فاصلے کیلئے کرایہ 120 روپے ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق کرایوں میں اضافے کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔شہر قائد کراچی کےمسافروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں کرایہ بڑھے گا تو پریشانی ہوگی، پہلے پچاس روپے میں سفر کرتے تھے اب 120 روپے لگیں گے۔

Leave a reply