عراق جانیوالے پاکستانی زائرین اور مسافروں کیلئے بڑی سہولت متعارف کروا دی گئی۔ قومی ایئر لائن پی آئی اے نے پاکستان سےعراق جانیوالے زائرین کیلئے عراقی شہر نجف کیلئے خصوصی پروازوں کا فلائٹ آپریشن شروع کردیا۔
پی آئی اے حکام کے مطابق عراق جانیوالی ان پروازوں کو عاشورہ سپیشل فلائٹس کا نام دیا گیا ہے۔پی آئی اے حکام کے مطابق محرم الحرام اور ماہ صفر کےدوران زیارات کیلئے عراق جانیوالےزائرین کیلئے رواں ماہ سے خصوصی فلائٹس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پہلی پرواز5 جولائی کو پاکستانی زائرین کو لیکر نجف کیلئے روانہ ہوئی، جبکہ دوسری خصوصی پرواز7 جولائی اور تیسری پرواز 11 جولائی کو روانہ ہوگی۔
پی آئی اے حکام کے مطابق زائرین کی نجف سے واپسی کی خصوصی پروازیں 20 جولائی سے شروع ہوں گی، نجف سے پاکستان واپسی کی پروازیں 25 جولائی تک زائرین کیلئے چلیں گی، پی آئی اے نے عراق جانیوالی پروازوں کیلئے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔