پی آئی اے اور سری لنکن ایئرلائن کے درمیان انجینئرنگ سروسز کا معاہدہ

0
2

پی آئی اے اور سری لنکن ایئرلائن کے درمیان انجینئرنگ سروسز فراہم کرنے کے حوالے سے ایک اہم معاہدہ طے پاگیا۔
معاہدے کے تحت پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن سری لنکن ایئرلائن کی لاہور ایئرپورٹ پر ہفتہ وار چار پروازوں کو تکنیکی معاونت فراہم کرے گی۔اس معاہدے کے نتیجے میں نہ صرف زرمبادلہ کے حصول میں مدد ملے گی بلکہ یہ پی آئی اے کی انجینئرنگ صلاحیتوں پر عالمی ایئرلائنز کے اعتماد کا بھی واضح ثبوت ہے۔
معاہدے کی مناسبت سے لاہور ایئرپورٹ پر سری لنکن ایئرلائن کے عملے کے ہمراہ ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی، جس میں طیارے کے اندر کیک بھی کاٹا گیا۔
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق پی آئی اے انجینئرنگ پہلے ہی کئی ملکی و غیر ملکی ایئرلائنز کو کامیابی سے سروسز فراہم کر رہی ہے اور یہ نیا معاہدہ ادارے کی تکنیکی مہارت اور بین الاقوامی معیار کی تصدیق ہے۔

Leave a reply