پی آئی اے منافع بخش ادارہ بن گیا، 6 ماہ میں کتنے ارب کا منافع ہوا؟

0
2

قومی ایئر لائن پی آئی اے منافع بخش ادارہ بن گیا۔صرف 6 ماہ میں کتنے ارب کا منافع ہوا؟تفصیلات سامنے آ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی ائیرلائن نے 2025کی پہلی ششماہی میں 11.5ارب روپے منافع کمایا، جو 2004 کے بعد پہلا بڑامنافع ہے۔ پی آئی اے جو پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کا حصہ ہے، اس نے جنوری سے جون تک کے 6 ماہ میں قبل از ٹیکس 11.5 ارب روپے (40.64 ملین ڈالر) کا منافع ریکارڈ کیا۔
رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں ادارے کا خالص منافع 6.8 ارب روپے رہا ہے۔اس خبر پر قومی ایئر لائن کے مسافروں نے دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے، مستقبل میں بھی اس ادارے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے، جبکہ ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ وہ وقت دور نہیں، جب قومی ایئر لائن خسارے سے نکل آئے گی اور اس کا کھویا ہوا وقار پاکستان سمیت دنیا بھر میں بحال ہو جائے گا۔

Leave a reply