یورپ جانیوالے پاکستانی مسافروں کیلئےخوشخبری،قومی ایئر لائن ( پی آئی اے) نے یورپ جانیوالے پاکستانی سیاحوں اور مسافروں کیلئے پروازوں کی بکنگ شروع کردی ۔
یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نےپی آئی اے فلائٹ آپریشن پر عائد پابندی اٹھا لی ہے، جس کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے 10 جنوری سے پیرس کیلئے پروازیں چلانے کی تیاری کرلی ہے۔
ترجمان قومی ایئر لائن کے مطابق بورڈ اجلاس میں یورپ کیلئے پروازوں کی بحالی پررپورٹ پیش ہوئی اور فرانس کےسول ایوی ایشن حکام کوسلاٹ کی منظوری کیلئے درخواست دیدی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کی یورپ کیلئے بحالی کے بعد پہلی پرواز جنوری 2025 میں روانہ ہوگی ، پروازپی کے 719 دس جنوری کی صبح 11 بجے اسلام آباد سے پیرس جائے گی، پہلے مرحلے میں قومی ایئر لائن پیرس کیلئے ہفتہ وارایک پرواز چلائے گا۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 17, 2024پنجاب اسمبلی:اراکین اوروزراکی تنخواہوں میں اضافہ
دسمبر 17, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔