پی آئی اے : پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے تمام خسارے ختم

0
133

اسلام آباد:(پاکستان ٹوڈے) تفصیلات کے مطابق ملکی معیشت کے لئے اچھی خبر آگئی ، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن پی آئی اے کے تمام خسارے، واجبات اور قرضے ختم ہوگئے اور بیلنس شیٹ کلیئر کردی گئی۔

نجکاری حکام نے بتایا کہ پی آئی اے کے تمام خسارے، واجبات اور قرضے ہولڈنگ کمپنی کو منتقل کردیے ہیں اور پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو پی آئی اے کی کلیئر بیلنس شیٹ سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

پی آئی اے ایوی ایشن کےبڑے سرمایہ کاروں کیلئےپرکشش موقع ہے، پی آئی اے کے پاس ہر ہفتے 20 ملکوں کی 170 فلائٹس کے قیمتی روٹس ہیں۔

پی آئی اے سعودی عرب تک ڈیڑھ لاکھ مسافر کی سفری سہولت دیتا ہے،نجکاری کے بعد پی آئی اے یورپ کے روٹس کھولے جاسکیں گے۔

پی آئی اے کے پاس ایئر سروس ایگری منٹ کے تحت اہم ترین روٹس ہیں،ایئرسروس ایگری منٹ کے تحت پی آئی اے کے پاس 97 ملکوں میں سفر کے معاہدے ہیں۔

گذشتہ روز پی آئی اے کی نجکاری کےلیے اظہاردلچسپی کی بولیاں طلب کی گئیں تھیں اور پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کو ایئرلائن کا قرض 830 ارب روپے ٹرانسفر کردیا ہے، پی آئی اےکارپوریشن لمیٹڈکےذمے202 ارب روپے کا قرض ہوگا۔

بینکوں سے آپریشنز کیلئے ایک سوسڑسٹھ ارب روپے اورملازمین کےپینتیس ارب روپےکا قرض ادا کرنا ہوگا۔

Leave a reply