پی آئی اے کا ریاض سے سیالکوٹ اور ملتان کیلئے نئی پروازیں شروع کرنے کا اعلان

قومی ائیر لائن کے مسافروں کیلئے خوشخبری، قومی ایئر لائن پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے پاکستان کے دو اہم شہروں سیالکوٹ اور ملتان کیلئے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
پی آئی اے حکام کے مطابق ریاض سے سیالکوٹ کے لیے فلائٹ آپریشن کا آغاز 5 اگست 2025 سے ہوگا۔ریاض سے ملتان کے لیے پروازیں 8 اگست 2025 سے شروع کی جائیں گی۔
ایئرلائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان نئی پروازوں کی بکنگ کا عمل بھی باقاعدہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے،اور مسافر اب اپنی نشستیں محفوظ کرا سکتے ہیں۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق یہ اقدام اوورسیز پاکستانیوں اور خاص طور پر سعودی عرب میں مقیم سیالکوٹ و ملتان کے رہائشیوں کی سہولت کے لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ وہ اپنے آبائی شہروں تک براہِ راست اور آرام دہ سفر کر سکیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔