پی آئی اے کا لاہور سے باکو کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

آزربائیجان جانیوالے پاکستانی سیاحوں اور مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری،پی آئی اے کا 20 اپریل سے لاہور سے باکو کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان،قومی ایئرلائن پی آئی اے، لاہور سے ہفتہ وار دو پروازیں چلائے گی۔
پی آئی اے کارپوریٹ کمیونیکیشن ڈویژن کے مطابق باکو کیلئے پروازیں اتوار اور بدھ کے دن روانہ ہوا کریں گی۔اس سلسلے میں شہر قائد کراچی میں ٹریول ایجنٹس اور ٹور آپریٹرز کے اعزاز میں پی آئی اے کی جانب سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ٹریول ایجنٹس کو قومی ایئر لائن کی باکو پروازوں کے متعلق مکمل معلومات فراہم کی گئیں۔
ترجمان قومی ایئر لائن پی آئی کا کہنا ہے کہ لاہور اور باکو کے درمیان براہ راست پروازوں سے دو طرفہ سیاحت اور تجارتی روابط کو مزید فروغ ملے گا۔باکو کے سیاحتی روٹ کو کامیاب بنانے کیلئےٹریول ایجنٹس کا کردار اہم کردار ہے، یہی وجہ ہے کہ قومی ایئرلائن پی آئی ائے باکو روٹ کو کاروباری اور سیاحتی روٹ کے طور پر کامیاب بنانے کیلئے پرُعزم ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کاامکان
اپریل 15, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔