پاکستان ٹوڈے: قومی ایئر لائن کے مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری۔۔۔پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے یورپی فلائٹ آپریشن کیلئے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی یورپی ملکوں کی پروازوں کی بحالی کے معاملے پر انتظامیہ نے 4 سال انتظار کے بعد یورپی ملکوں کے فضائی آپریشن شروع کرنے کی منصوبہ بندی تیز کردی ۔۔۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ کو یقین ہے کہ مئی کے وسط میں ہونیوالے یورپی ائرسیفٹی کمیٹی اجلاس میں پی آئی اے کو یورپی فضائی آپریشن بحال کرنے کی اجازت مل جائے گی ۔
یورپی ایئرسیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس 14 سے 16 مئی کو ہوگا۔اس حوالے سے پی آئی اے کے اعلیٰ افسران کی ٹیم بھی پیرس کا دورہ کرچکی ۔ذرائع کے مطابق یورپی ملکوںکی پروازوں پر جولائی 2020 میں پابندی لگنے سے پی آئی اے کو اب تک 120 ارب روپے کا نقصان ہوچکا ،تاہم اب پی آئی اے کی یورپی ملکوں میں بحالی سے سالانہ اربوں روپے کی آمدنی ہوگی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
شاہین نے رضوان کو ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی قرار دے دیا
فروری 5, 2024 -
عظمی بخاری کا لاہور پریس کلب کا دورہ
مارچ 12, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔