
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری،قومی ائیرلائن کیلئےنئے سال میں کتنے طیارے خریدے جائیں گے؟ سی ای اوپی آئی اے نے بتادیا۔
چیف ایگزیکٹیو آفیسر قومی ایئر لائن کا کہنا ہے کہ آئندہ سال قومی ایئرلائن کے بیڑے میں 8 طیارے شامل ہوں گے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن کا اجلاس چیئرمین کمیٹی نوابزادہ افتخار کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران سی ای او قومی ایئر لائن نے شرکا کو بریفنگ دی۔بریفنگ کے دوران بیرسٹر عقیل ملک نے سوال کیا کہ قومی ایئرلائن اگلے مہینے نئے جہاز خرید رہی ہے تو کیا لانگ رینج جہاز خریدے جائیں گے؟
اس پر سی ای او قومی ایئر لائن نے کہا کہ آئندہ سال تک 8 نئے 777 طیارے قومی ایئر لائن کے بیڑے میں شامل ہوں گے، 4 سال بعد یورپی یونین کی پابندی ختم ہو گئی ہے، پیرس میں ہمیں ٹرمینل 3 ملا ہے، یورپ جانیوالے ٹرمینل تک قومی ایئر لائن کو رسائی ملے گی تو کنکٹنگ فلائٹ بھی جا سکے گی۔
سی ای او قومی ایئر لائن نے مزید کہا کہ اسلام آباد سے پیرس کیلئے ہفتہ وار 2 پروازیں چلائی جائیں گی، ایئر فرانس کے معاہدےکی وجہ سے یورپی مسافروں کو بھی سہولت ملے گی، ایس پی ایس معاہدےکے تحت پیرس کے ساتھ دیگر یورپی ممالک کے سفر کی سہولت بھی ملے گی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل
مارچ 11, 2025نیاقرض پروگرام:پاکستان کوکڑی شرائط کاسامنا
مارچ 11, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔